لاہور (خصوصی رپورٹ)ضلعی ہارٹیکلچر دفاتر میں خصوصی افراد کیلئے مخصوص پارکنگ ایریاز قائم کیے جائینگے۔ وہیل چیئر استعمال کرنیوالے افراد کیلئے علیحدہ اور آسان رسائی والے راستے بھی مختص کیے جائینگے۔ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور کا کہنا ہے کہ دفاتر کے استقبالیہ اور لابی ایریاز کو داخلی دروازوں سے واضح اور قابلِ رسائی بنایا جائے گا تاکہ خصوصی افراد کو دفاتر تک رسائی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دفاتر کی راہداریوں میں وہیل چیئر آسانی سے گھومنے کی گنجائش رکھی جائیگی۔ڈی جی نے ہدایت کی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں دفاتر میں لفٹس بھی نصب کی جائیں تاکہ خصوصی افراد کی نقل و حرکت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔