اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ملک بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ
رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ جاری کر چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دفاتر کیلیے افراد باہم معذوری ہیلپ لائن پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں، انہیں وہاں وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہے اور ان کی پراسیسنگ ایگزیکٹو کیٹیگری میں قطار کے بغیر کی جاتی ہے