خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی،ن لیگ متحد

 گندم اور سی این جی کے معاملات پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،فیصل کریم کنڈی
 سی این جی پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا،سہیل آفریدی،مسائل توجہ طلب :عباداللہ
پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر آگئی ہیں اور وفاق سے صوبیکے حقوق ادا کرنیکا مطالبہ کردیا،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم کی ترسیل اور سی این جی کی بندش اس وقت خیبرپختونخوا کے اہم ترین مسائل بن چکے ہیں ،غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔وزیراعظم صوبے کے مسائل پر ‘‘شہباز اسپیڈ’’ سے کام کریں ،خیبرپختونخوا کیوزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی بند کر کے آئین کے آرٹیکل 158 اور 151 کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ، وزیراعظم کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ گورنر نے کہا کہ ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں، مائینز ہمارے پاس ہیں، ہمیں پانی کا شیئر مل جائیتو ہمیں گندم لینے کی ضرورت نہیں ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کامختلف منصوبوں میں ہمارے ساتھ رویہ غیرقانونی وغیرآئینی ہے ، صوبے کو آٹا فراہم نہ?ں کیا جارہا، ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں لیکن ہمارے سی این جی اسٹیشنز بند کیے جا رہے ہ?ں،سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیراعظم کو سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر خط بھی لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ اقدام سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا میرا ایک ہی مطالبہ ہیکہ غیرقانونی اقدامات میں وفاقی حکومت کا ساتھ نہ دیں ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کام کر رہی ہے لیکن مسائل بھی توجہ طلب ہیں۔انہوں نے سب کو اکھٹا کرنے پر سپیکر کے پی اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔