لاہور (خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے لاہور زون کی لاہور اور گجرات میں کارروائیاں ، انسانی سمگلنگ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے۔ ملزم بلال کو لاہور جبکہ لیاقت عباس کو گجرات سے پکڑا گیا۔ بلال نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 93 ہزار ہتھیائے اور شہری کو باہر بھجوانے میں ناکام رہا ۔ملزم لیاقت عباس سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس بر آمد ہوئیں۔ ملزم جعلی پروڈکٹس بنانے ،سٹاک رکھنے اور فروخت میں ملوث پایا گیا۔ملزمو سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔