موٹر سائیکل چوری اور اسنیچنگ گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چوری اور اسنیچنگ گینگ گرفتار

لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون سنیچنگ میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب کی قیادت میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ شہریار عرف شہری بھی شامل ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، نقدی، 7 موبائل فونز، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب تھیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔