ایلون مسک چین سے متاثر، پہاڑ کی چوٹی پر بنے ٹرین سٹیشن کو دیکھ کر حیران رہ گئے

بیجنگ(آئی این پی)امریکی بزنس وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچنے والے ایلون مسک چین کے ترقیاتی رنگ دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے، اور اب دورہ ختم ہونے کے بعد ان کی جانب سے چین کی ترقی کی جھلکیاں شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک بیجنگ میں ہونے والے ایک اعلی سطحی سفارتی سربراہی اجلاس کے دوران روایتی سفارتی آداب کو بھول کر ایک عام سیاح کی طرح ویڈیوز بناتے ہوئے پائے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔