ٹرمپ ایران کو دھمکی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی دینے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصدبڑھ گئی،مارکیٹ میں امریکی خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب اوپیک ممالک نے مئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے