سونا600روپے سستا‘ 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے تولہ ہوگیا

کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی  ۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے ہو گیا ہے