پی ٹی آئی حکومت کو عالمی سازش کے تحت گرایا گیا: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے  اپریل 2022میں پی ٹی آئی کی حکومت کو بین الاقوامی سازش کے تحت گرایا گیا، ڈراپ سائٹ نے سائفر منظر عام پر لا کر پی ٹی آئی کو درست ثابت کیا۔  پی ٹی آئی رہنمائو ں اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑاکے  ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج انتہائی گمبھیرصورتحال میں پریس کانفرنس کررہے ہیں،پاکستان کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے،ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی،آج تک ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہورہا،ہم دوبار ہ ہائیکورٹ گئے کہ آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا لیکن ہماری سنوائی نہیں ہوئی،سپریم کورٹ گئے وہاں بھی ہماری نہیں سنی گئی۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہم خاموش نہیں ہوں گے، ہر روز کورٹ کو یاد دلائیں گے کہ ظلم ہو رہا ہے،8اپریل کو سلمان صفدر کی ملاقات میں بانی نے بتایا ان کی آنکھ خراب ہو رہی ہے،بانی پی ٹی آئی سے کوئی انسان نہیں مل رہا، وہ قید تنہائی میں ہیں،انسانیت سوز صورتحال ہے