گرمی ، لاہور کا پارہ 45 کو چھو گیا

 گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان،پنڈٓی ،پشاور میں آندھی،بارش ،سائن بورڈ ز،درخت گرنے سے 11 زخمی
لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت ملک بھر میں سورج نے آگ برسانا شروع کر د ی،شدید گرمی کی لہر برقرار، شدت مزید بڑھنے کا امکان،جیکب آباد کاپارہ 50سینٹی گریڈتک جاپہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقے دو سے تین روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہیجسکے باعث بالائی علاقے بشمول وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گیتاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہائوالدین اور گجرات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورچند مقامات پر تیز بارش/ڑالہ باری کی بھی توقع ہے۔اندرون سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کیعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی سے کئی افراد بے ہوش ہوگئے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت سے عوام بلبلا اٹھے۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی جاری ، عوام سراپا احتجاج بن گئے۔دادو کادرجہ حرارت 48 ،سبی، نوکنڈی اور موہنجوداڑو میں 46 ،فیصل آباد، ملتان، لاہور کادرجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے گرمی کی شدت پرہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور اور ملحقہ علاقو ں میں جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں ، راولپنڈی ،اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی، پشاوراورگردونواح میں تیز آندھی،ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،سائن بورڈ اوردرخت گرنے سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔طوفان کے باعث افغان کالونی اوربیگم شہاب الدین گرلزسکول،سول کوارٹرز کے اطراف میں درخت گرگئے، افغان کالونی میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔