غلط انجکشن سے بچی جاں بحق

 عروج کو منشی باغ لدھا کے علاقہ میں ڈاکٹر دانش نے انجکشن لگایا ، حالت بگڑ گئی ، میو میں دم توڑ گئی :والد
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی والد دلشاد کے مطابق بیٹی عروج کو منشی باغ لدھا کے علاقہ میں ڈاکٹر دانش نے انجکشن لگایاانجکشن لگتے ہی بیٹی عروج کی حالت بگڑ گئی بچی کو میو ہسپتال لیکر گئے جہاں وہ چل بسی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مزیدقانونی کارروائی شروع کردی۔