رشید پورہ کی خاتون کو شوگر بڑھنے پر ہسپتال لایا گیا، پیدل ایمرجنسی پہنچی
اہلخانہ کا میت راہداری میں رکھ کر ایم ایس و دیگر عملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
شکرگڑھ،چک امرو (خصوصی رپورٹ)تحصیل ہسپتال شکرگڑھ کی ایمرجنسی میں مبینہ طور پرغلط انجکشن لگنے سے رشید پورہ کی رہائشی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔اہلخانہ کے مطابق خاتون کو شوگر ہائی کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جو خود پیدل چل کر ہسپتال کی ایمرجنسی پہنچی، خاتون کے جاں بحق ہو نے پر اہلخانہ نے میت راہداری میں رکھ کر ایم ایس اور دیگر عملے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔