آصف کی نشاندہی پر اہلکار فیصل کو حراست میں لے لیا،غیر قانونی پستول برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ میں پولیس اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل علی کے نام سے ہوئی جو ایس پی اقبال ٹائون کا ڈرائیور بتایا گیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی آصف شہزاد نے فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے وقت فیصل کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا جبکہ لائسنس یا اسلحہ رکھنے کا کوئی اجازت نامہ دکھانے میں ناکام رہا۔