ڈسپوزل سٹیشنز کی خودکار نگرانی اور انرجی مینجمنٹ میں مدد ملے گی
لاہور (کرائم رپورٹر)واسا لاہور کے ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے متعلق اہم فیصلہ ،شہر کے بارہ اہم ڈسپوزل سٹیشنز کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی واسا لاہور کو 12 ڈسپوزل سٹیشنز پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب میں معاونت فراہم کرے گی ،مین آوٹ فال 1,2,3، شاد باغ ،محمود بوٹی، شادی پورہ ڈسپوزل سٹیشنز شامل ہوں گے۔ کٹار بند ،نشتر،لکشمی ،گلشن راوی ،ملتان روڈ، فرخ آباد ڈسپوزل سٹیشن بھی شامل ہوں گے۔اس اپ گریڈیشن سے ڈسپوزل سٹیشنز کی خودکار نگرانی اور انرجی مینجمنٹ سسٹم کی بہتری میں مدد ملے گی۔ اپ گریڈیشن سے واسا لاہور کے انرجی مینجمنٹ سسٹم کوآٹومیٹ کیا جائے گا بجلی کی کھپت اور واپڈا کے ساتھ بلوں کی دوبارہ تصدیق کی جاسکے۔ اپ گریڈیشن سے مون سون کے دوران ڈسپوزل سٹیشن کی مانیٹرنگ میں بھی بہتری آئے گی۔ سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے ڈسپوزل سٹیشن میں پانی کی سطح، بجلی کی دستیابی اور جنریٹرز کے فعال ہونے کے بارے میں مکمل معلومات بروقت حاصل ہو سکیں گی۔