ریلوے:اچھی کارکردگی والے ملازمین کو اسناد، کیش ایوارڈ سے نوازاگیا

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے اچھی کارکردگی پر ریلوے ملازمین محمد عمران اور محمد ساجد جو کہ بطور گینگ مین ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں کو تعریفی اسناد سمیت کیش ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ بلال سمیت دیگر ڈویڑنل افسران بھی موجود تھے۔ ملازمین کو تعریفی اسناد ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے اور ریلوے سے وفاداری کی بنا پر دی گئی۔ ڈی ایس  نے ملازمین کو  آئندہ بھی محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔