122 ہتھیار، ،30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل، 5 مویشی، 20 لاکھ نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 122 ہتھیار، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل فونز، 5 مویشی، 20 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی321 اشتہاری، 149 عدالتی مفرور، 68 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 4 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے،4زخمی 3 گرفتار کیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔