عیدالاضحی سے قبل چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

عیدالاضحی سے قبل چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد / ویب ڈیسک : ملک بھر میں عیدالاضحی سے قبل مہنگائی کی نئی لہر، چینی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعدد شہروں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 185 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ پرچون سطح پر دکاندار چینی 200 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ:

چینی کی 40 کلو کی بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
بوری کی قیمت میں یکمشت 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شہری عید کی خریداری میں مصروف ہیں اور اشیائے خورونوش کی طلب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہول سیل سپلائرز اور مل مالکان کی جانب سے نرخ بڑھائے جانے کے باعث ہوا ہے، جبکہ صارفین اسے انتظامیہ کی غفلت اور مصنوعی قلت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔