بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظرنامہ بدل گیا: امیرمقام

پاکستان عالمی سطح پرایک مضبوط قوت بن کرابھرا ہے،وفاقی وزیر کاکوہاٹ میں جلسے سے خطاب
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظرنامہ بدل گیا۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونیوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، بھارتی جارحیت کیخلاف اللہ تعالیٰ نے عظیم کامیابی عطا فرمائی، وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا میں سفارتی سطح پربھرپورمقدمہ لڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سفارتی سطح پربھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا، افواج پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دے کرپاکستان کوسربلند کردیا، بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظرنامہ بدل گیا، پاکستان عالمی سطح پرایک مضبوط قوت بن کرابھرا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے،مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہمیں اپنی بہادرمسلح افواج پرفخرہے، افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکربھارت کا غرورخاک میں ملادیا۔