شرکاء کا اسرائیل سے قتلِ عام بند کرنے،برطانیہ سے اسرائیل کوہتھیاروں کی فروخت بندکرنے کامطالبہ
لندن (آئی این پی )برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ کیا گیا۔سرزمین فلسطین سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال پورے ہونے پر لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں۔ریلی کے شرکاء نے اسرائیل سے فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کرنے اور فلسطینیوں کی زمین واپس کرنے اور حکومتِ برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔