ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایسے نیٹو رکن ممالک کے خلاف اقدامات پر غور کر رہی ہے جو ایران جنگ کے دوران امریکا کی مدد نہیں کر سکے۔

 اس منصوبے کے تحت ان ممالک سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا کر اُنہیں ایسے ممالک میں منتقل کیا جائے گا جو امریکا کے لیے زیادہ معاون ثابت ہوئے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جنوبی کوریا یا جاپان کا ذکر نہیں آیا، جو آبنائے ہرمز کے معاملے میں امریکا کی اپیل پر تعاون نہیں کر سکے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ حالیہ ہفتوں میں انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں حمایت حاصل کر چکا ہے، لیکن اب بھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔