لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے

 مالی کرپشن، ناقص تفتیش، پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 12 مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے مختلف تھانوں میں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف 12 مقدمات درج کرلیے گئے پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2026 کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 12 مقدمات درج ہوئے ہیں۔درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 21 اہلکار نامزد کئے گئے، جن میں 3 سب انسپکٹر، 5 اے ایس ا?ئی سمیت 13 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہوئیہیں مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے اور سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث مقدمات درج ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاو?ن اور سول لائنز ڈویڑن میں پولیس کے خلاف 3، 3 مقدمات درج ہوئیجبکہ صدر، سٹی اور کینٹ ڈویڑن میں پولیس کے خلاف 2، 2 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔