لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ قتل کے بعد ملزم سرفراز نے فائرنگ کی، جس سے اس کی بیوی شہناز اور بیٹی فاطمہ بھی زخمی ہو گئیں۔ایس پی کینٹ اور اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔لاشیں پولیس نے تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے پس منظر اور وجوہات معلوم کی جا سکیں۔