اربوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے، کسی کو پروا نہیں، سندھ ہائیکورٹ

حکومت کفایت شعاری کی کوشش کررہی ہے اور یہاں اربوں ہڑپ کیے جا رہے ہیں
کراچی (آئی ای ن پی) سندھ ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے، کسی کو پروا ہی نہیں۔محکمہ لیبر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے  کی، جہاں سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی