گاڑی اور بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق

نواب شاہ (آئی این پی )نواب شاہ میں گاڑی اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے جبکہ   جرائم پیشہ افراد سے مقابلے میں پولیس وین الٹنے سے زخمی مزید 2اہلکار جاں بحق ہو گئے، جاں بحق اہلکاروں کی  تعداد 3ہو گئی ۔ تفصیل کے مطابق  تیزرفتار مسافر کوچ اور  کار میں تصادم   نواب شاہ میں قومی شاہراہ سکرنڈ شوگر مل چوک کے قریب ہوا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں بیٹا اور ایک مرد شامل ہیں ۔ جاں بحق افراد کی میتوں اورزخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے دوران پولیس وین الٹ گئی  تھی،پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق اور2زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔