ملزم سے لاکھوں مالیت کے 3موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنیوالا خطر ناک ملزم ندیم کوگرفتار کرلیاانچارج انویسٹی گیشن قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالمنان کے مطابق ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے 3موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزم نے لاہور کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان راضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ثبوتوں کی روشنی میں چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے