آندھی سے وحدت روڈ اور کریم بلاک چوک میں لگے بورڈزمین پر آگرے،مسافر زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کی مرکزی شاہراہوں پر لگے سائن بورڈز بھی تیز آندھی کے سبب سڑک پر آن گرے۔ بورڈز گرنے کی وجہ سے ایک رکشہ زد میں آیا، مسافرزخمی ہوئے۔تیز آندھی نے پی ایچ اے اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ پی ایچ اے کی زیر نگرانی لگنے والے بل بورڈز کے سٹرکچر پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا۔ پی ایچ اے کے ایس او پیز کے متضاد لگنے والے بل بورڈز شہریوں کیلئے وبال جان بننے لگے۔پی ایچ اے نے ریونیو بڑھانے کے لئے بل بورڈز کا سٹرکچر ہی چیک نہیں کیا۔ پرائیویٹ ایڈورٹائزرز نے بغیر کسی سٹرکچر ایس او پیز کے بل بورڈز لگا دئیے۔ شہر کے بڑے بل بورڈز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئے۔