امریکا: سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے خبر رساں ادارے کے ملازمین کی برطرفیاں شروع

 وائس آف امریکا کے سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول، ملازمت 31مارچ سے ختم   
واشنگٹن(آئی این پی ) ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق وائس آف امریکا کے سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول ہوگئی ہیں جس میں مدت ملازمت 31مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر برطرف ملازمین وائس آف امریکا کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔