بین الاقوامی افواج کو فلسطینی علاقے کے قریب تعینات کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
واشنگٹن (آئی این پی ) پینٹاگون کے ایک اعلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا۔انہوں نے یہ تسلیم کیا بین الاقوامی افواج کو فلسطینی علاقے کے قریب تعینات کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پینٹاگون کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس غلط ہیں تاہم اس نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ امریکا اور اس کے عالمی فوجی اتحادی مل کر غزہ کے علاقے کے قریب بین الاقوامی فوجی دستوں کو تعینات کرنے کے آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔