مقبرہ شہنشاہ اورنگزیب گرانے کا معاملہ ناگپورمیں ہنگامے پھوٹ پڑے، کئی گاڑیاں جلا دی گئیں

کشیدگی بجرنگ دل اور وشوا ہندو گروپ کے احتجاج کے بعد بڑھی، گھروں پر پتھرا ئو، متعدد افراد زخمی‘20 کو گرفتار کرلیا گیا ، دفعہ 144نافذ
  ناگپور(آئی این پی ) بھارتی ریاست مہارشٹرا میں شہنشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کیلئے مظاہروں کے سبب ہندو مسلم کشیدگی بڑھ گئی۔مظاہروں کے دوران ناگپور شہر میں کئی گاڑیاں جلا دی گئیں، گھروں پر پتھرا ئوکیا گیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے، 20 افراد کو زیر حراست لے لیا گیا، بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔کشیدگی بجرنگ دل اور وشوا ہندو گروپ کے احتجاج کے بعد بڑھی۔ کانگریس کے رہنما ارشوردن نے فسادات کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد کردی اور کہا ریاستی وزراء کی جانب سے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا نتیجہ نکل آیا ہے۔