سونا 2300روپے سستا

کراچی(خصوصی رپورٹ)ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔