کراچی (آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔