اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادریکیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا جس کے تحت کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لئے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور نے ایک بیان میں کہا ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔