ایرانی صدر نے امریکہ کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی تصویر شیئر کردی

تہران(خصوصی رپورٹ)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے کہ امن باہمی احترام کے سائے میں حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے معاہدے کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں