کوئٹہ(آئی این پی)کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد سر سے پائوں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہواہے، جس نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھار کھی ہے۔ امریکی ساختہ ایم فور رائفل افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد نے یوایس میرین کور کا یونیفارم پہن رکھا ہے، تصویر میں گولیاں، میگزین، جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔