امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ڈیوی چیز  کے انتقال کی خبر امریکی میڈیا میں سامنے آئی ہے۔

وہ منگل کے روز لاس اینجلس میں وفات پا گئیں۔رپورٹس کے مطابق وہ اپنی مشہور فلموں The Ring اور Lilo & Stitch میں نمایاں کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ خاص طور پر ہارر فلم The Ring میں ان کا کردار “سمارا مورگن” ناظرین میں بہت مقبول ہوا۔ان کے والد کے مطابق اداکارہ کی موت گردن توڑ بخار  اور خون کے انفیکشن  کے باعث ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنی وفات سے قبل وہ شدید غذائی قلت کا شکار تھیں۔ڈیوی چیز نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی طور پر ایک اشتہار میں کام کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ ہالی ووڈ میں ایک پہچانا جانے والا نام بن گئیں۔