مصنوعی ذہانت مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی:بانی ایمازون

جیف بیزوس نے  خوشگوار مستقبل کی تصویر پیش کی  ہے کس طرح ٹیکنالوجی انسانیت کی مدد کرے  گی
پیرس(آئی این پی )ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے پرامید انداز میں پیش گوئی کی ہے  مصنوعی ذہانت انسانوں کی جگہ لینے کے بجائے مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی۔ غیرملکی خبررساںدارے کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے ایک خوشگوار مستقبل کی تصویر پیش کی کہ کس طرح ٹیکنالوجی انسانیت کی مدد کرے گی، انہوں نے اپنے خلائی منصوبے بلو اوریجن اور نئی اے آئی سٹارٹ اپ پرو میتھیس کا ذکر کیا، جو جسمانی مینوفیکچرنگ کو تیز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا  مجھے معلوم ہے  بہت سے لوگ، حتی کہ ذہین افراد بھی، فکر مند ہیں کہ اے آئی انسانوں کو غیر ضروری بنا دے گی، میں اس خیال سے بالکل متفق نہیں ہوں بلکہ میرا ماننا ہے کہ اے آئی مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی۔