بون(آئی این پی )جرمنی میں مقیم 16 سالہ شامی طالب علم بلال کریدی نے میٹھمیٹیکل کینگرو مقابلے میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے ریاضیاتی مقابلوں میں سے ایک ہے، جس میں پورے ملک ک۔ 12 ہزار 600 سے زائد سکولوں کے آٹھ لاکھ 81 ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔ یہ کامیابی صرف سٹیج تک محدود نہیں رہی، بلال نے ایک تعلیمی ٹک ٹاک چینل شروع کیا ہے، جہاں وہ پانچویں جماعت سے لے کر اعلی ثانوی سطح تک ریاضی کے آسان اسباق پانچ سطحوں پر پوسٹ کرتے ہیں