برسلز کانفرنس میں عالمی آبی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی انصاف پر تفصیلی غور ہوگا
برسلز (آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو پاکستان ناقابلِ قبول سمجھتا ہے، کیونکہ آبی وسائل براہِ راست انسانی زندگی، خوراک، زراعت، معیشت اور قومی سلامتی سے جڑے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر برسلز میں یورپ کے معروف پالیسی ادارے سینٹر فار یورپین پالیسی اسٹڈیز کی دعوت پر پہنچے، جہاں وہ 18 جون کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس سی ای پی ایس اور یورپی یونین، بیلجیئم و لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔