پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کئے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔وزیراعظم کی سخت ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55 روپے لیٹر اضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں