اسلام آباد(آئی این پی )حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، 16 جولائی سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت 5 روپے27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ آج حکومت کو بھجوائے گا۔