یو ای ٹی لاہور کے اساتذہ نے 26کروڑ سے زائد کی سکالرشپس لیں،پنجاب یونی ورسٹی کے ٹیچرز نے18کروڑ روپے سے زائد رقم لی
ڈی جی خان یونی ورسٹی اوریوای ٹی فیصل آباد کے ٹیچرز نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے،6کروڑروپے سے زائد کی سکالرشپیس لیکررفوچکرہوگئے
آڈیٹرجنرل پاکستان نے مفروراساتذہ یا ضمانت دینے والوں سے رقم ریکور کرنے کا حکم دیدیا،واپس نہ آنیوالے اساتذہ مفرور قرار
لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سرکاری جامعات کے اساتذہ 77 کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس پربیرون ملک جاکرغائب ہو گئے۔آڈیٹرجنرل پاکستان کی 25-2024کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے،سرکاری جامعات کیاساتذہ نیقومی خزانے پرہاتھ صاف کردیئے،کروڑوں کی سکالرشپس پربیرون ملک جاکر واپس نہ لوٹے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کو73کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس ملیں،یو ای ٹی لاہور کے اساتذہ نے 26کروڑ سے زائد کی سکالرشپس لیں،پنجاب یونی ورسٹی کے ٹیچرز نے18کروڑ روپے سے زائد رقم لی۔نو غازی یونی ورسٹی ڈی جی خان اوریوای ٹی فیصل آباد کے ٹیچرز نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے،6کروڑروپے سے زائد کی سکالرشپیس لیکررفوچکرہوگئے،آڈیٹرجنرل پاکستان نے مفروراساتذہ یا ضمانت دینے والوں سے رقم ریکور کرنے کا حکم دیدیا ہے،واپس نہ آنیوالے اساتذہ کو مفرور قرار دیدیا۔