اسرائیل ایران میںوہ کام کررہا جوہمیں کر ناچاہیے تھا: جرمن چانسلر

 ایران کی موجودہ موت اور تباہی لانے والی ملا حکومت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، فریڈرک مرز 
برسلز (آئی  این پی )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایک انٹرویو میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا۔ مرز نے جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایران کی موجودہ حکومت کو موت اور تباہی لانے والی ملا حکومت قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف اسرائیل ہی نہیں، پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔مرز نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے امریکا کی براہِ راست مداخلت ضروری ہے، کیوں کہ صرف امریکیوں کے پاس وہ ہتھیار موجود ہیں جو یہ کام مکمل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایرانی نیوکلیئر پروگرام کی مکمل تباہی بھی عالمی ایجنڈے کا حصہ بن سکتی ہے۔