سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

 کراچی (آئی این پی )سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے کو ایف آئی اے نے جہاز سے آف لوڈ کردیا ،اواب علوی نے آف لوڈ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بیرسٹر علی طاہر کے مطابق اواب علوی کراچی ا یئرپورٹ سے ترکی کیلئے جہاز میں سوار ہوئے ایف آئی اے نے ڈاکٹر اواب علوی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ڈاکٹر اواب علوی کا نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ،عدالت نے ایف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔