لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کل 20 جولائی کو برمنگھم میں ہی پاکستان چیمپئنز کا بڑا ٹاکرا بھارت سے ہوگا۔ 25 جولائی کو لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 26 جولائی کو ہیڈنگلے لیڈز میں ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو لیسٹر میں آسٹریلیا سے ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا پہلا سیزن گزشتہ سال برطانیہ میں ہی کھیلا گیا تھا اور گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پاکستان نے راونڈ میچ میں روایتی حریف بھارت کو پچھاڑا لیکن فائنل میں بھارت نے حساب برابر کر لیا۔