سکیورٹی سخت، امام بارگاہوں کی نگرانی بڑھانے کی ہدایت

 لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جمع? المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر حل کریں اور پولیس کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کریں۔