ہنی ٹریپ سکینڈل، 2 خواتین سمیت 4 گرفتار

گروہ میں شامل خواتین سادہ لوح افراد کو دوستی اور ملاقات کا جھانسہ دے کر بلاتیں، ساتھی لوٹ مار کرتے
 لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ میں ہنی ٹریپ کا سکینڈل بے نقاب، پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد کے مطابق ملزم ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین منظم انداز میں شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ گروہ میں شامل خواتین سادہ لوح افراد کو دوستی اور ملاقات کا جھانسہ دے کر بلاتیں، جہاں دیگر ساتھیوں کی مدد سے انہیں حبسِ بیجا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا۔ چند روز قبل عاشق نامی شہری کو بھی اسی طریقے سے ٹریپ کر کے لوٹا گیا، جس سے ملزموں نے آن لائن رقم بھی ہتھیا لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ متعدد شہریوں کو نشانہ بنا چکا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔