داڑھی کے ڈیزائن بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں داڑھی کے ڈیزائن بنانے کیخلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا ہے کہ داڑھی پر کسی بھی قسم کی ڈیزائننگ سخت گناہ ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی رکن اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملک بھر میں داڑھی کے سٹائل بنانے یا ڈیزائن کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا وہ اس رجحان کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی کرے اور مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کرکے ڈیزائننگ کرانے والوں اور حجام کیخلاف کارروائی کرے۔