واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دی ریزسٹنس فرنٹ(ٹی آر ایف) جس نے 22اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ،کو دہشت گرد گروپ قراردیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دئیے جانا ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور امریکی صدر کے پہلگام حملے کے لیے انصاف کے مطالبے پر عملدرآمد کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔