قومی شاہراہ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کی ،زخمی ہسپتا ل منتقل کردیے گئے ،ملزمان کی تلاش شروع
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی، ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔