خون کے ٹیسٹ دماغ کی اسکیننگ کے مقابلے میں زیادہ جلد پتہ دے سکتے ہیں
واشنگٹن (آئی این پی)ایک نئی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپا الزائمر جیسی دماغی بیماریوں کے عمل کو تیز کر سکتا ہے اور اس بات کا پتہ خون کے ٹیسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے شائع ہونے والی طبی تحقیق کو ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی سالانہ میٹنگ میں پیش کیا گیا۔تحقیق میں 407 افراد کے خون کے نمونے اور ان کے دماغ کی اسکین رپورٹس کا پانچ سالہ ڈیٹا شامل تھا۔محققین نے خون میں ایسے کیمیائی عناصر یا بایومارکرز کی سطح کا جائزہ لیا جو الزائمر کی شروعات سے جڑے ہوتے ہیں، ان میں pTau217، NfL اور GFAP نامی عناصر شامل تھے۔نتائج کے مطابق جن افراد کا وزن زیادہ تھا، ان کے خون میں الزائمر سے متعلق یہ نشانیاں عام وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں تقریبا 29 فیصد سے 95 فیصد زیادہ تیزی سے بڑھیں